لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میں آسٹریلیا نے 151 رنز کا ہدف 17.1 اوورز میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

آسٹریلیا کی فتح میں بیتھ مونی نے کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جب کہ فیبی لِچ فیلڈ نے 48 رنز بنا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم حصہ ڈالا۔ جورجیا وول 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، جبکہ ایلیس پیری 13 اور ایشلی گارڈنر 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے چارلی ڈین، سوفی ایکلیسٹون اور لورین بیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز اسکور کیے تھے۔

انگلینڈ کی کپتان نیٹ اسکائیوربرنٹ نے 58 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جب کہ فریا کیمپ نے 44 رنز بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ ایلس کیپسے 23، ڈینی ویٹ-ہوج 8، ایمی جونز 6 اور ہیتھر نائٹ 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے کِم گارتھ، لوسی ہیملٹن، سوفی مولینیکس اور اینابیل سدرلینڈ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں اپنی برتری مزید مستحکم کرتے ہوئے ساتویں مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔