اوول کے تاریخی گراؤنڈ میں کھیلے گئے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے۔ کپتان نیٹ شائور برنٹ نے شاندار 75 رنز کی اننگز کھیلی۔

ان کے علاوہ ہیدر نائٹ نے 58 رنز بنائے، جبکہ جنوبی افریقا کی جانب سے ملابا اور شبنم اسماعیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا ویمنز ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز ہی بنا سکی اور 40 رنز سے میچ ہار گئی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے تزمین برٹز 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

اس فتح کے ساتھ انگلینڈ ویمنز ٹیم نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جہاں اس کا مقابلہ آسٹریلیا ویمنز ٹیم سے اتوار، 5 جولائی کو ہوگا۔