27 سالہ اسٹرائیکر، جو ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرتے ہیں اور  گزشتہ سیزن سے جاری انجری کے باعث 2026 کے آغاز میں چار اہم لیگ میچز سے باہر رہے تھے، تاہم اب وہ دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

حال ہی میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف ایک سنسنی خیز مقابلے میں مباپے 64ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں اترے، جہاں ان کی ٹیم نے 2-3 سے کامیابی حاصل کی۔

ہسپانوی اخبار اے ایس کو دیے گئے انٹرویو میں مباپے کا کہنا تھا کہ وہ فیفا ورلڈ کپ 2026 سے قبل ریال میڈرڈ کے تمام بقیہ میچز کھیلنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہترین تیاری کا طریقہ یہی ہے کہ وہ اپنے کلب کے لیے گول اسکور کریں، ٹائٹلز جیتیں اور آخری لمحے تک مقابلہ کریں تاکہ میگا ایونٹ میں بہترین فارم کے ساتھ شرکت کر سکیں۔

واضح رہے کہ مباپے کو برازیل اور کولمبیا کے خلاف شیڈول دوستانہ میچز کے لیے فرانسیسی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، جو امریکہ میں کھیلے جائیں گے۔

یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 گیارہ  جون سے امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہو رہا ہے، جہاں فرانس کو گروپ مرحلے میں ناروے اور سینیگال جیسی مضبوط ٹیموں کا سامنا ہوگا۔

دوسری جانب مباپے کی واپسی نے فرانسیسی شائقین میں امید کی نئی لہر دوڑا دی ہے۔