انگلینڈ کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیونل میسی سے ارجنٹینا کے حق میں فیفا کی مبینہ جانبداری سے متعلق سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ہم گزشتہ چار سال سے دنیا کی بہترین ٹیموں میں شامل ہیں، اب یہ بات لوگوں کو پسند آئے یا نہ آئے۔
میسی نے کہا کہ ہم نے جو کچھ حاصل کیا ہے، وہ اتفاق نہیں بلکہ مسلسل محنت، نظم و ضبط اور بہترین کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ کسی نے ہمیں کچھ نہیں دیا، ہمیں کوئی مفت میں کچھ نہیں دیتا۔
MESSI ATENDIÓ A LOS ANTI SELECCIÓN ARGENTINA QUE QUERÍAN VERLOS CAER
— Urgente24.com (@U24noticias) July 16, 2026
Después de ganarle a Inglaterra por 2-1 y en zona mixta, Lionel Messi se sacó el cassette y repartió para todos lados.
“Somos los mejores durante estos cuatro años, duela a quien le duela. Nadie nos regaló… pic.twitter.com/NtFtCoSxg9
ارجنٹائن کے کپتان نے سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف فتح کو لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کے نام کرتے ہوئے کہا کہ ڈیاگو آج بہت خوش ہوتے۔ آج کا دن ان کے لیے بھی خاص ہے اور یہ کامیابی ان کے نام ہمارا تحفہ ہے۔
انہوں نے 1986 کے ورلڈ کپ کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ میراڈونا نے انگلینڈ کے خلاف تاریخی کارکردگی دکھا کر ارجنٹینا کو ناقابلِ فراموش فتح دلائی تھی اور آج کی کامیابی بھی اسی جذبے کا تسلسل ہے۔
واضح رہے کہ ارجنٹینا نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا، جہاں اس کا مقابلہ اسپین سے ہوگا۔






