سری لنکن میڈیا رپورٹس کے مطابق جافنا کنگز کے شریک مالک منجوت کالرہ پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک کھلاڑی کو میچ کے نتائج پر اثر انداز ہونے کے لیے مالی پیشکش کی۔
رپورٹس کے مطابق متعلقہ کھلاڑی نے پیشکش قبول کرنے کے بجائے فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کر دیا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جال بچھایا
بتایا جاتا ہے کہ جب منجوت کالرہ رقم دینے کے لیے مقررہ مقام پر پہنچے تو پولیس نے انہیں موقع پر ہی گرفتار کر لیا، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ ماضی میں بھی میچ فکسنگ اور بدعنوانی سے متعلق الزامات کی وجہ سے خبروں میں رہ چکی ہے جس کے باعث کرکٹ کی شفافیت برقرار رکھنے کے لیے حکام مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔جافنا کنگز کے شریک مالک منجوت کالرہ ماضی میں انڈر 19 انڈین ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں ۔
مزید پڑھیں: کیا روہت شرما ون ڈے سے ریٹائر ہو رہے ہیں؟
لنکن پریمیئر لیگ انتظامیہ کے مطابق تنازع کے باوجود لیگ اپنے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہوگی۔






