ملتان سلطان کے خلاف میچ میں آصف علی کے ساتھ ٹکراؤکے بعد پرویز حسین زخمی ہوئے۔
بنگلہ دیشی بلے باز کی انجری کا اعلان لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے ساتھ میچ میں ٹاس کے وقت کیا۔
ایم آرآئی سکینزمیں پٹھے کے پھٹنے کی تصدیق ہوئی ہے اورانہیں آنے والے ہفتوں میں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
لاہور قلندرز انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ باریکی سے جائزہ لینے کے بعد انہیں اسکواڈ سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ان کے متبادل کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
پرویز حسین ایمون کا پی ایس ایل 26 میں یہ پہلا سال تھا جس میں انہوں نے 161 کے شاندار اسڑائیک ریٹ سے 71 رنز بنائے جس میں ملتان کے خلاف 19 بالز پر 45 رنز کی شاندار اننگز بھی شامل تھے۔






