اسکاٹ لینڈ میں جاری ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں فاطمہ زاہرہ نے لیسوتھو کی باکسر ریئل ایبوہا کو ناک آؤٹ کر کے واضح برتری حاصل کی۔
پاکستانی باکسر کی یکطرفہ برتری دیکھتے ہوئے ریفری نے مقابلہ قبل از وقت روک دیا اور فاطمہ زاہرہ کو فاتح قرار دے دیا۔
فاطمہ زاہرہ اب کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ کی جارڈن ولسن کا مقابلہ کریں گی، جہاں کامیابی کی صورت میں وہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے ساتھ پاکستان کے لیے تمغے کی امید بھی روشن کریں گی۔
پاکستانی دستے کے لیے یہ کامیابی کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ کے مقابلوں کا مثبت آغاز قرار دی جا رہی ہے، جبکہ شائقین کی نظریں اب فاطمہ زاہرہ کے آئندہ مقابلے پر مرکوز ہیں۔







