مونٹری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس تاریخی مقابلے میں جاپان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تیونس کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔ میچ کے دوران جاپانی ٹیم نے مکمل طور پر کھیل پر کنٹرول برقرار رکھا اور حریف ٹیم کو کوئی خاص موقع نہ دیا۔
میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور اسٹاف نے اس تاریخی سنگ میل کو خاص اہمیت دی۔ تیونس کے کپتان الیاس سخیری نے ورلڈ کپ کے 1000 ویں میچ کا حصہ بننے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا، جبکہ جاپان کے ہیڈ کوچ حاجیمے موریاسو نے بھی اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں:گول کیپر ووزینھا کی والدہ کے سفر کی اجازت، فٹبال سے جڑی جذباتی کہانی
یہ میچ اس لحاظ سے بھی اہم ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 پہلی بار 48 ٹیموں پر مشتمل ہے، جبکہ اس ایڈیشن کے لیے ریکارڈ 209 ٹیموں نے کوالیفائنگ مرحلے میں حصہ لیا تھا، جو ٹورنامنٹ کی عالمی مقبولیت کا ثبوت ہے۔







