وزیراعظم میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِاعظم نے پاکستان قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی کھلاڑیوں کی محنت، عزم اور کھیل سے وابستگی کا نتیجہ ہے۔
وزیراعظم کا قومی ہاکی ٹیم کے لیے انعام کا اعلان
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) March 9, 2026
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کرنے والی قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ٹیم کے ہر کھلاڑی کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
یہ اقدام نا صرف ٹیم کی محنت اور کھیل کے لیے… pic.twitter.com/UlGzjs84cK
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف ٹیم کی محنت اور کھیل کے لیے لگن کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان میں ہاکی کے فروغ کے لیے بھی ایک اہم قدم ہے۔
مزید کہا گیا کہ ورلڈ کپ کوالیفائر میں قومی ٹیم کی شرکت سے ہاکی کے شائقین میں نیا جوش اور ولولہ پیدا ہوا ہے، جب کہ کھلاڑیوں کے لیے اعلان کردہ انعام ان کی ثابت قدمی اور بہترین کارکردگی کا عملی اعتراف ہے۔





