امریکا کے شہر ہیوسٹن میں کھیلے گئے راؤنڈ آف 16 کے پہلے میچ میں مراکش کے مڈفیلڈر عزالدین اوناحی نے دوسرے ہاف میں شریک میزبان کینیڈا کے خلاف گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلائی۔

مراکش کی جانب سے دوسرا گول بھی عزالدین اوناحی نے اسکور کیا، جس کے بعد ٹیم کی برتری 2-0 ہو گئی۔

میچ کے آخری لمحات میں صفیان رحیمی نے مراکش کی جانب سے تیسرا گول کر کے ٹیم کی کوارٹر فائنل میں رسائی پر مہر ثبت کر دی۔