امریکا کے شہر اٹلانٹا میں کھیلے گئے میچ میں اسپین کی جانب سے لامین یامال نے 10ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔

کچھ ہی دیر بعد پہلے گول میں معاونت کرنے والے میکل اویارزابال نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اسکور 2-0 کر دیا۔

اس کے صرف تین منٹ بعد میکل اویارزابال نے دانی اولمو کے پاس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا دوسرا اور اسپین کا تیسرا گول بھی اسکور کر دیا۔

پہلے ہاف کے اختتام پر اسپین کو 3-0 کی واضح برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف کے آغاز میں سعودی عرب کے حسن الطمبکتی نے غلطی سے گیند اپنے ہی گول میں پہنچا دی، جس کے بعد اسپین کی برتری 4-0 ہو گئی۔

میچ کے آخری لمحات میں اسپین نے ایک اور گول بھی کیا، تاہم ویڈیو اسسٹنٹ ریفری (وی اے آر) سے جائزے کے بعد ریفری نے اسے آف سائیڈ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

یوں میچ اسپین کی 4-0 کی یکطرفہ کامیابی پر اختتام پذیر ہوا۔