سلہٹ میں جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز محمد عباس نے اپنی پروفیشنل کرکٹ کیریئر کی ہزارویں وکٹ مکمل کی۔ اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے ایک منفرد سنگ میل بھی عبور کیا، کیونکہ یہ ان کی بیرونِ ملک حاصل کی گئی 100ویں وکٹ بھی ثابت ہوئی۔
محمد عباس کی شاندار کارکردگی مختلف فارمیٹس میں مسلسل برقرار رہی ہے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی وکٹوں کی تعداد 884 ہو چکی ہے، جبکہ لسٹ اے کرکٹ میں انہوں نے 84 اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 32 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
Mohammad Abbas reached the historic milestone of 1000 wickets in professional cricket as fans celebrated the incredible achievement of one of Pakistan’s most consistent and respected fast bowlers 🏏🇵🇰#MohammadAbbas #PakistanCricket #CricketNews #SportsNews pic.twitter.com/QOGnWkpB2z
— Vok Sports (@voksports) May 17, 2026
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی محمد عباس نے ڈھاکا ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کی تھیں، جس کے بعد وہ بہترین ٹیسٹ بولنگ اوسط کے اعتبار سے پاکستان کے لیجنڈز وسیم اکرم اور وقار یونس کو بھی پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔





