مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 191 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 اوورز میں حاصل کر لیا۔
میزبان ٹیم کی جانب سے جیکب بیتھل 46 گیندوں پر 76 رنز کی ناقابلِ شکست شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ دیگر بلے بازوں میں کپتان ہیری بروک نے 39، ٹام بینٹن نے 39، وِل جیکس نے 9 اور سام کرن نے 7 رنز بنائے۔
فِل سالٹ اور جوس بٹلر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔
Total brilliance from Bethell! 🙌
— England Cricket (@englandcricket) July 4, 2026
Three Lions take 1-0 series lead in Manchester.
Click below for full match highlights:
انڈیا کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اکشر پٹیل، ورون چکرورتی اور ہرشت رانا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انڈیا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز اسکور کیے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے ایشان کشن 49 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ ابھیشیک شرما نے 43، کپتان شریاس ایر نے 37، ویبھو سوریا ونشی نے 14، ہرشت رانا نے 6، شیوم ڈوبے نے 5 اور اکشر پٹیل نے 2 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے سام کرن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ وِل جیکس، لیام ڈاسن اور جوفرا آرچر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔






