میرپور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے کھیل کے پانچویں روز اپنی دوسری اننگز 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 240 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی اور پاکستان کو جیت کے لیے 268 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستانی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ڈیبیو کرنے والے عبداللہ فضل 66 رنز بنا کر نمایاں رہے، جب کہ دیگر کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
سلمان علی آغا 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ محمد رضوان، سعود شکیل اور اذان اویس 15، 15 رنز بنا سکے۔ نعمان علی 4، امام الحق اور کپتان شان مسعود 2، 2 رنز بنا کر پویلین لوٹے، جبکہ حسن علی ایک اور شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
Bangladesh clinch their first Test win against Pakistan on home soil!
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) May 12, 2026
Nahid Rana’s 5/40 seals victory as the visitors crumble in the final session at Mirpur
Scorecard: https://t.co/ALIz4F2P38 pic.twitter.com/QDEXN8rcZG
بنگلادیش کی جانب سے ناہید رانا نے 5 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ تیج الاسلام اور تسکین احمد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مہدی حسن میراظ نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 413 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 386 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔





