تفصیلات کے مطابق میگنی ٹیوڈ نے مقررہ فاصلہ شاندار رفتار سے طے کرتے ہوئے فتح حاصل کی اور فاتح گھڑ سوار اور ٹیم کو 12 ملین ڈالرز (تقریباً 3 ارب 34 کروڑ پاکستانی روپے) کی خطیر رقم بطور انعام دی گئی۔Hamdan bin Mohammed presents the Dubai World Cup trophy to the winner of the main Group 1 race, Magnitude, ridden by jockey Jose Ortiz. pic.twitter.com/1aousAKmPA
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) March 28, 2026
واضح رہے کہ پورے ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 30.5 ملین ڈالرز (تقریباً 8 ارب 50 کروڑ پاکستانی روپے) تھی، جو اسے دنیا کے مہنگے ترین کھیلوں کے مقابلوں میں شامل کرتی ہے۔
اس موقع پر دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دبئی ورلڈ کپ کا کامیاب انعقاد متحدہ عرب امارات کے لیے کھیل کے میدان میں ایک اور عظیم کارنامہ ہے، جو عالمی سطح پر ہماری قیادت اور کھیلوں سے محبت کی عکاسی کرتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سال کے مقابلے میں جاپان، فرانس، برطانیہ اور میزبان متحدہ عرب امارات سمیت دنیا بھر کے 10 سے زائد ممالک کے بہترین نسل کے گھوڑوں نے حصہ لیا، جہاں میگنی ٹیوڈ کا مقابلہ آخری لمحات تک جاپانی اور اماراتی گھوڑوں سے رہا، تاہم امریکی گھوڑے نے اپنی غیر معمولی رفتار برقرار رکھتے ہوئے فتح حاصل کی۔





