اعلان کے مطابق اسکواڈ میں شامل چند کھلاڑی اس وقت لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ریڈ بال کیمپ میں شریک ہیں۔ قومی ٹیم 27 اپریل کو کراچی میں تربیتی کیمپ جوائن کرے گی جو یکم مئی تک جاری رہے گا، جس کے بعد 2 مئی کو بنگلہ دیش کے لیے روانہ ہوگی۔

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن میں مصروف کھلاڑی اپنی ٹیموں کے میچز مکمل ہونے کے بعد قومی کیمپ میں شامل ہوں گے۔

اس دورے کے لیے سابق کپتان سرفراز احمد کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ سابق فاسٹ بولر عمر گل بولنگ کوچ اور اسد شفیق بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

اسکواڈ میں شان مسعود کے علاوہ عبداللہ فضل، عماد بٹ، اذان اویس، بابر اعظم، حسن علی، امام الحق، خرم شہزاد، محمد عباس، محمد رضوان، محمد غازی غوری، نعمان علی، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

بورڈ کے مطابق اس ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں اور نئے ٹیلنٹ کا امتزاج رکھا گیا ہے تاکہ غیر ملکی کنڈیشنز میں بہتر اور متوازن کارکردگی پیش کی جا سکے۔