تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔ یہ سیریز 11 سے 15 مارچ تک بنگلہ دیش میں کھیلی جائے گی، جب کہ تمام میچز شیرِ بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔
اسکواڈ میں شامل چھ کھلاڑی پہلی مرتبہ قومی ون ڈے ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔ ان میں عبدالصمد، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، سعد مسعود، صاحبزادہ فرحان اور شامیل حسین شامل ہیں۔
🚨 Announcing Pakistan s 15-member squad for ODI series vs Bangladesh 🇵🇰
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 4, 2026
The three matches will be played from 11 to 15 March at Shere Bangla National Cricket Stadium 🏏🏟️
More details ➡️ https://t.co/ez4Z8bQNR6#BANvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/dazGURF4UQ
عبدالصمد، معاذ صداقت، سعد مسعود اور شامیل حسین حال ہی میں پاکستان شاہینز کی نمائندگی کرتے ہوئے انگلینڈ لائنز کے خلاف ابو ظہبی میں ایکشن میں نظر آئے تھے، جہاں انہوں نے اپنی کارکردگی سے سلیکٹرز کو متاثر کیا۔
اسکواڈ میں دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں محمد رضوان (وکٹ کیپر)، حارث رؤف، فہیم اشرف، ابرار احمد، محمد وسیم جونیئر اور سلمان علی آغا شامل ہیں، جن سے سیریز میں اہم کردار ادا کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل بابر اعظم، فخر زمان، صائم ایوب، محمد نواز اور نسیم شاہ کو اس ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔





