انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ فل سالٹ نے 44 گیندوں پر 70 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ سیم کرن نے 24 گیندوں پر ناقابلِ شکست 41 رنز بنا کر ٹیم کا مجموعہ 200کے پار پہنچایا۔ بھارت کی جانب سے پرنس یادو نے 30 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ہرشیت رانا نے بھی دو کھلاڑی آؤٹ کیے
202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم صرف 76 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے 28 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جوفرا آرچر نے 29 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
بھارتی کپتان شریاس ایئر نے شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے "انتہائی خراب کرکٹ" کھیلی اور اتنے بڑے فرق سے ہارنا ہرگز قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی کا جائزہ لے کر ذمہ داری کے ساتھ واپسی کرنا ہوگی۔
دوسری جانب میچ کے بہترین کھلاڑی جوفرا آرچر نے اپنی اور جوش ٹنگ کی بولنگ شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دوسرے سے مسلسل سیکھتے ہیں اور ٹیم کے لیے وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں
مزید پڑھیں: سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ جمعرات کو برسٹل میں کھیلا جائے گا، جہاں بھارت کو سیریز میں واپسی کے لیے ہر صورت کامیابی درکار ہوگی۔







