میرپور ڈھاکا میں پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ 2024 میں بنگلادیش نے پاکستان میں بہت اچھی کرکٹ کھیلی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس سیریز کا بدلہ لینے کے لیے نہیں آئے، تاہم کسی بھی حریف کو کمزور نہیں سمجھیں گے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ اچھی کرکٹ کھیلیں اور میچ میں کامیابی حاصل کریں۔
بابر اعظم سے متعلق سوال کے جواب میں شان مسعود کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں بابر اعظم پاکستان کے اب تک کے بہترین بلے باز ہیں۔ انہوں نے بے شمار رنز بنائے ہیں اور امید ہے کہ وہ حالیہ پی ایس ایل کی کارکردگی کو ٹیسٹ کرکٹ میں بھی برقرار رکھیں گے۔
Pakistan captain Shan Masood s pre-series press conference | Pakistan vs Bangladesh Tests#BANvPAK pic.twitter.com/n5WeFcwLmh
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) May 7, 2026
ان کا کہنا تھا کہ گرین وکٹ ہمارے لیے کوئی نئی چیز نہیں۔ ہم گزشتہ ڈھائی برسوں کے دوران آسٹریلیا اور جنوبی افریقا میں کرکٹ کھیل چکے ہیں، جب کہ پاکستان میں بھی ہم نے اسی نوعیت کی وکٹوں پر میچز کھیلے ہیں۔
شان مسعود نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بولرز کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے، کیونکہ جب تک 20 وکٹیں حاصل نہ کی جائیں، میچ جیتنے کے امکانات کم رہتے ہیں۔






