ٹیم مینجمنٹ کے مطابق گھٹنے کی انجری کی وجہ سے بابر اعظم پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔
ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے ڈاکٹر بابر اعظم کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں، جب کہ بابر سے متعلق مزید اپ ڈیٹ بعد میں شیئر کی جائے گی۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے میرپور، ڈھاکا میں شروع ہوگا۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی یہ دوسری سیریز ہے۔
پاکستانی کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے لیے تیار کی گئی پچ فاسٹ بولرز کے لیے موزوں نظر آ رہی ہے، جبکہ پلیئنگ الیون کا فیصلہ پچ کا آخری جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔






