بیٹرز کی رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جب کہ کے ویرات کوہلی دوسرے اور افغانستان کے ابراہیم زدران تیسرے نمبر پر ہیں۔
آئی سی سی کی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم چھٹے نمبر پر ہیں، جبکہ سلمان علی آغا پانچ درجے تنزلی کے بعد 14ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ بھارتی بیٹر شبمن گل پانچویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔
آئی سی سی کی ون ڈے بولرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ انگلینڈ کے جوفرا آرچر دوسرے اور جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
Big gains for Pakistan, Australia, and New Zealand stars in the latest ICC Men s Player rankings 📈https://t.co/pzEaqCWi55
— ICC (@ICC) June 3, 2026
پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے شاندار ترقی کرتے ہوئے سات درجے بہتری کے بعد چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے، جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی چار درجے ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
آئی سی سی کی ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ زمبابوے کے سکندر رضا دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں سلمان علی آغا ایک درجہ تنزلی کے بعد 11ویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ شاداب خان 75ویں پوزیشن پر ہیں۔





