تفصیلات کے مطابق خواتین کے شعبے میں نیوزی لینڈ کی کپتان امیلیا کیر، آسٹریلیا کی بیتھ مونی اور جنوبی افریقہ کی آیابونگا کھاکا کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق امیلیا کیر نے ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں میں شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس میں انہوں نے نمایاں رنز بنانے کے ساتھ اہم وکٹیں بھی حاصل کیں
آسٹریلیا کی بیتھ مونی نے انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، جب کہ جنوبی افریقہ کی آیابونگا کھاکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں اور ایک روزہ میچ میں بھی متاثر کن باؤلنگ کی۔
Sanju Samson 🇮🇳
— ICC (@ICC) April 6, 2026
Jasprit Bumrah 🇮🇳
Connor Esterhuizen 🇿🇦
It s a star-studded shortlist for ICC Men s Player of the Month for March 2026 ⭐
Read more ➡️ https://t.co/OIFnI6j6hC pic.twitter.com/6bU3tDzky8
مردوں کے شعبے میں جنوبی افریقہ کے کونر ایسٹرہوزن، بھارت کے سنجو سیمسن اور جسپریت بمراہ کو نامزد کیا گیا ہے۔
کونر ایسٹرہوزن نے نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 200 رنز اسکور کر کے سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔
آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق ایوارڈز کے فاتحین کا فیصلہ ووٹنگ اکیڈمی اور دنیا بھر کے شائقین کی رائے کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اس عمل میں اکیڈمی کے ووٹوں کا حصہ 90 فیصد جبکہ شائقین کے ووٹوں کا حصہ 10 فیصد ہوگا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ فاتحین کا اعلان اپریل کے دوسرے ہفتے میں آئی سی سی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کیا جائے گا۔






