پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ایشین گیمز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کی قیادت صاحبزادہ فرحان کریں گے۔
ایشین گیمز 2026 میں مردوں کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل مقابلے 24 ستمبر سے جاپان کے شہر آئیچی میں شروع ہوں گے، جب کہ کرکٹ کے تمغوں کے مقابلے 3 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی کے مطابق 30 سالہ صاحبزادہ فرحان کے ساتھ عبدالصمد کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
صاحبزادہ فرحان پاکستان کی جانب سے اب تک 46 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 1305 رنز بنا چکے ہیں، جن میں 2 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
.@RealSahibzada to lead Pakistan s 15-man squad for Asian Games 2026 🏏
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 10, 2026
More details ➡️ https://t.co/hn3nZa3uDG#BackTheBoysInGreen | #AsianGames pic.twitter.com/yk8f3Mw0oS
عاکف جاوید، علی رضا، معاذ صداقت اور سعد مسعود پہلی بار پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔
ایشین گیمز کے لیے منتخب 15 کھلاڑیوں میں سے 14 کھلاڑی 15 جون سے لاہور میں شروع ہونے والے وائٹ بال کیمپ کا بھی حصہ ہوں گے۔
پاکستان اسکواڈ میں کپتان صاحبزادہ فرحان، نائب کپتان عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عاکف جاوید، علی رضا، عرفات منہاس، حیدر علی اور حسن نواز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، سعد مسعود، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔






