افتتاحی تقریب میں سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین، اور کاروباری و اسپورٹس شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 150 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جب کہ چار روزہ ایونٹ کے دوران شائقین کی بڑی تعداد بھی میچز سے لطف اندوز ہو رہی ہے، جس سے اسپورٹس کمپلیکس میں ایک پرجوش ماحول قائم ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایل سی سی آئی کے صدر فہیم الرحمان سہگل نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کھیل نہ صرف صحت مند معاشرے کی تشکیل میں مدد دیتے ہیں بلکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ایسے اسپورٹس ایونٹس کاروباری برادری اور نوجوانوں دونوں کے لیے حوصلہ افزا ہیں اور پیڈل ٹورنامنٹ سے نئے ٹیلنٹ کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔

پنجاب کے وزیرِ کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے لاہور چیمبر کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کی زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیڈل کھیل تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور ایسے ایونٹس اس کھیل کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف لانا وقت کی ضرورت ہے تاکہ وہ منفی سرگرمیوں سے دور رہیں۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ٹورنامنٹ 17 مئی تک پیڈل ان ایرینا میں جاری رہے گا۔