سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹیڈیم میں موجود ارجنٹینا کے فینز کے گروپ میں سے ایک شخص کو کسی کا گرا ہوا  بٹوہ ملا  جس کے بعد پورے گروپ نے موقع پر مل کر اس شخص کا نام باآواز بلند پکارنا شروع کر دیا اور اس منفرد طریقے  سے  اسٹیڈیم میں موجود سب شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی جس کے ذریعے بٹوے کا اصل مالک ڈھونڈ لیا گیا 

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا تیزی سے وائرل ہو رہی ہے  اور صارفین ارجنٹینا کے شائقین کے اس رویے کو کھیلوں کی حقیقی روح، باہمی احترام اور انسان دوستی کی بہترین مثال قرار دے رہے ہیں۔

فٹبال کو دنیا بھر میں لوگوں کو جوڑنے والا کھیل سمجھا جاتا ہے، اور یہ واقعہ بھی اسی حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ ورلڈ کپ صرف مقابلوں اور فتوحات کا نام نہیں بلکہ مختلف قوموں، ثقافتوں اور زبانوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان ہمدردی، تعاون اور اتحاد کے جذبے کو بھی فروغ دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: بین اسٹوکس کا بین الاقوامی کیریئر شکست پر ختم، نیوزی لینڈ نے سیریز جیت لی

ارجنٹینا کے شائقین کے اس اقدام نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ کھیل کی اصل خوبصورتی صرف میدان میں نہیں بلکہ میدان سے باہر دکھائے جانے والے انسانی رویوں میں بھی پوشیدہ ہے۔