مونٹیری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس اہم میچ کے دسویں منٹ میں علی الحمادی نے گول کر کے عراق کو برتری دلائی، تاہم بولیویا کے موئسس پانیگوا نے ہاف ٹائم سے قبل گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔
دوسرے ہاف میں ایمن حسین نے شاندار گول کر کے عراق کو ایک بار پھر برتری دلائی، جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ اس فتح کے نتیجے میں عراق کینیڈا، میکسیکو اور امریکا میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی 48ویں اور آخری ٹیم بن گیا۔
🚨🇮🇶❤️ “𝐈𝐑𝐀𝐐 𝐑𝐄𝐓𝐔𝐑𝐍 𝐓𝐎 𝐖𝐎𝐑𝐋𝐃 𝐂𝐔𝐏 𝐀𝐅𝐓𝐄𝐑 𝟒𝟎 𝐘𝐄𝐀𝐑𝐒”
— The Football Lab (@football_lab07) April 1, 2026
Iraq national team defeat Bolivia national team 2-1 to qualify for the 2026 World Cup.
🥺 First appearance in 40 years — a historic moment. pic.twitter.com/kklJxSPwyz
واضح رہے کہ عراق کو ورلڈ کپ کے گروپ آئی میں شامل کیا گیا ہے، جہاں اسے فرانس، ناروے اور سینیگال جیسی مضبوط ٹیموں کا سامنا ہوگا۔ عالمی کپ کا آغاز 11 جون سے ہوگا اور فائنل 19 جولائی کو کھیلا جائے گا۔





