آرسنل کی فتح اس وقت یقینی ہوئی جب مانچسٹر سٹی ایف سی اور اے ایف سی بورن ماؤتھ کے درمیان میچ 1-1 سے برابر ہوگیا، جس کے بعد میکل آرٹیٹا کی ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل پر ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی۔

ٹائٹل جیتنے کے بعد شمالی لندن میں جشن کا سماں دیکھنے میں آیا، جہاں شائقین نے 22 سالہ انتظار کے خاتمے پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا اور اپنی ٹیم کے حق میں نعرے لگائے۔

آرسنل کے اسٹار ونگر بوکایو ساکا نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ اب وہ ہم پر ہنس نہیں رہے۔

مانچسٹر سٹی کے سابق گول کیپر جو ہارٹ نے بھی آرسنل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دفاعی چیمپئن کو پیچھے چھوڑ کر ٹرافی جیتنا ایک بڑی کامیابی ہے۔

دوسری جانب مانچسٹر سٹی کے منیجر پیپ گارڈیولا نے ٹائٹل ہاتھ سے نکل جانے کے باوجود اپنی ٹیم کی پورے سیزن میں کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آخری لمحے تک بھرپور مقابلہ کیا۔

یہ آرسنل کی تاریخ کا 14 واں ٹاپ فلائٹ ٹائٹل ہے اور 2003-04 کے ناقابلِ شکست سیزن کے بعد ان کی پہلی لیگ ٹرافی بھی ہے، جسے کلب کی تاریخ کے یادگار ترین سیزنز میں شمار کیا جاتا ہے۔