کاکامیگاہارا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ نے دو گول اسکور کیے، جبکہ عدیل، آسام اور محمد یحییٰ نے ایک، ایک گول کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
بنگلادیش کی جانب سے تیرک اسلام اور منا اسلام نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ پاکستان کے محمد یحییٰ کو شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
میچ کے دوران پاکستانی فارورڈز نے ملنے والے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا، جبکہ مڈفیلڈ اور دفاعی کھلاڑیوں نے بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیشتر وقت کھیل پر اپنی گرفت مضبوط رکھی۔
Pakistan have qualified for semi-finals of U-18 Men’s Asia Cup Hockey Tournament#RadioPakistan #news https://t.co/xoqGIqkECT pic.twitter.com/cU5UUisLGf
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) June 3, 2026
اس کامیابی کے بعد پاکستان نے نہ صرف سیمی فائنل میں جگہ بنا لی بلکہ ٹائٹل کے مضبوط امیدوار کے طور پر بھی اپنے عزائم واضح کر دیے ہیں۔
سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے 5 جون کو ہوگا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے ٹیم اور مینجمنٹ کو اس کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ فتح کھلاڑیوں، کوچز اور سپورٹ اسٹاف کی انتھک محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ جونیئر ٹیم سیمی فائنل میں بھی اپنی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کرے گی اور قومی ہاکی کے روشن مستقبل کی بنیاد مزید مضبوط بنائے گی۔





