تفصیلات کے مطابق یہ اعلان پیر کو جاری کیے گئے ایک سرکاری بیان میں کیا گیاکہ شوال کا چاند بدھ کے دن دیکھا جائے، اگر بدھ کی شام شوال کا چاند نظر آ گیا تو اگلے روز عید الفطر منائی جائے گی، بصورت دیگر رمضان المبارک کے 30 روز مکمل کیے جائیں گے۔

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جو شخص بھی چاند دیکھے، چاہے آنکھ سے یا دوربین کے ذریعے، وہ اپنی شہادت درج کرانے کے لیے قریبی عدالت کو اطلاع دے۔ عوام عدالتی حکام تک پہنچنے میں مدد کے لیے مقامی انتظامی مراکز سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کو امید ہے کہ چاند دیکھنے کی صلاحیت رکھنے والے افراد اس معاملے پر توجہ دیں گے اور اس مقصد کے لیے اپنے علاقوں میں قائم کمیٹیوں کے ساتھ تعاون کریں گے۔

دوسری جانب سرکاری چاند دیکھنے والی کمیٹیوں کے اجلاس بدھ کو غروبِ آفتاب کے وقت مملکت کے مختلف بلند مقامات پر متوقع ہیں۔

تمام موصول ہونے والی شہادتوں کی تصدیق کے بعد سپریم کورٹ عید الفطر کے آغاز کے بارے میں حتمی اعلان کرے گی۔