یہ فون دراصل گزشتہ ماہ لانچ ہونے والے گلیکسی ایف17 کا نیا ورژن ہے، جو خود گلیکسی اے17 کا ری برانڈڈ ماڈل تھا۔ اس طرح ایم17 اس فون کی تیسری شکل کے طور پر سامنے آیا ہے۔
قیمت کے اعتبار سے ایم17 اس سیریز کا نسبتاً سب سے سستا ماڈل ہے۔ کمپنی نے فون کو 6.7 انچ اسکرین، فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر جدید سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا ہے، جب کہ فون میں طاقتور بیٹری بھی شامل کی گئی ہے۔
سام سنگ ایم17 کو 5000 ایم اے ایچ بیٹری اور 25 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جب کہ اسے چار، چھ اور آٹھ جی بی ریم کے تین ویرینٹس میں، 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔
فون کے بیک پر تین کیمرے اور فرنٹ پر ایک سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق کیمرا ٹیکنالوجی کو پہلے سے مزید بہتر بنایا گیا ہے۔
فون کے بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل، دوسرا 5 میگا پکسل اور تیسرا 2 میگا پکسل کا ہے، جب کہ فرنٹ پر 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔
کمپنی نے ابتدائی طور پر یہ فون چند منتخب ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے، جس کی قیمت مختلف ممالک میں مقامی کرنسی کے مطابق ہوگی۔ پاکستان میں متعارف کرائے جانے کے بعد اس فون کی ممکنہ قیمت 55 ہزار سے 65 ہزار روپے تک ہوسکتی ہے۔






