فون کی قیمت تقریباً 24 سو ڈالرز (چھ لاکھ 90 ہزار پاکستانی روپے) مقرر کی گئی ہے، جو نئے آئی فون 17 کی قیمت سے زیادہ ہے۔
یہ جدید فون 12 دسمبر سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگا اور اس میں 10 انچ ڈسپلے کے ساتھ انتہائی پتلا ڈیزائن اور ٹرپل فولڈ فنکشن موجود ہے۔ فون 309 گرام وزنی ہے اور اس کے سب سے پتلے حصے کی موٹائی صرف 0.2 انچ ہے۔
Introducing #GalaxyZTriFold: The shape of what s next in mobile innovation. #GalaxyAIhttps://t.co/Lpkvt7Y2r6
— Samsung Mobile (@SamsungMobile) December 2, 2025
سام سنگ کا کہنا ہے کہ یہ ایک خصوصی ایڈیشن ہے اور بڑے پیمانے پر فروخت کے لیے نہیں ہے۔ فون میں جنریٹو اے آئی فیچرز بھی شامل ہیں جو اسکرین یا کیمرہ کے ذریعے ریئل ٹائم مدد فراہم کرتے ہیں۔
یہ لانچ ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مارکیٹ میں سام سنگ کو ایپل کے عالمی حصص میں سبقت لینے کا امکان ہے۔






