تاہم اس دلکش نظارے کو پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔ رنگ آف فائر کا مکمل منظر صرف انٹارکٹیکا میں دکھائی دے گا، جب کہ جنوبی امریکا اور جنوبی افریقا کے بعض حصوں میں جزوی سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔ باقی دنیا اس فلکی مظہر سے محروم رہے گی۔
ماہرین کے مطابق سورج گرہن کا آغاز 17 فروری کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر ایک منٹ پر ہوگا۔ اگرچہ مکمل رنگ آف فائر صرف انٹارکٹیکا میں نظر آئے گا، تاہم چلی، ارجنٹینا اور جنوبی افریقا کے کچھ علاقوں میں جزوی گرہن دیکھا جا سکے گا۔
🚨 10 days until the first solar eclipse of 2026 🤩
— Latest in space (@latestinspace) February 7, 2026
On Feb. 17, a rare annular “ring of fire” will appear in the sky, but only visible for those in Antarctica pic.twitter.com/yrSrOhEZtA
پاکستان میں سورج گرہن کا براہِ راست مشاہدہ ممکن نہیں ہوگا، تاہم شائقین فلکیات ٹائم اینڈ ڈیٹ نامی ویب سروس کے ذریعے اس گرہن کو لائیو اسٹریم پر دیکھ سکیں گے۔





