پی ٹی اے کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز کو ان سمز کو بند کرنے کا اختیار حاصل ہے جن کا 180 دن سے کال، میسج یا انٹرنیٹ استعمال نہیں کیا گیا۔ ایسی غیر فعال سمز بند کر دی جائیں گی اور متعلقہ نمبر کسی دوسرے صارف کو جاری کر دیا جائے گا۔
اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ سم کسی دوسرے صارف کو جاری ہونے کے بعد سابق مالک کا اس پر کوئی قانونی دعویٰ باقی نہیں رہتا۔ تاہم صارفین تحریری درخواست یا ای میل کے ذریعے آپریٹر سے رابطہ کر کے مخصوص مدت کے لیے اپنی سم کی ملکیت برقرار رکھ سکتے ہیں۔
Stay Informed. Stay Connected.
— PTA (@PTAofficialpk) January 26, 2026
Important Update on SIM Functionality & Number Suspension.
Watch the video for more information.#StayInformed #SIMAwareness #DigitalSafety #MobileSecurity #StayConnected #PTAUpdates #TelecomAwareness #CyberSafety #PublicAdvisory #TechAwareness pic.twitter.com/9MZvX46Nr8
پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچنے کے لیے اپنی سمز کا باقاعدہ اور ذمہ دارانہ استعمال جاری رکھیں۔





