صارفین کو طویل عرصے سے اس مسئلے کا سامنا تھا کہ اگر وہ حادثاتی طور پر پیج ریفریش کر دیتے ہیں تو پسند آنے والی ریلز دوبارہ نہیں مل پاتیں۔ اس مسئلے کے حل کے لیے میٹا کی زیر ملکیت کمپنی نے یہ نیا فیچر شامل کیا ہے۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ اب صارفین اپنی دیکھی گئی تمام ریلز کو آسانی سے دوبارہ دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے صارفین کو پروفائل میں جا کر سیٹنگز کھولنی ہوں گی، جہاں ’یور ایکٹیویٹی‘ کے آپشن میں نیا ٹیب ’واچ ہسٹری‘ شامل کیا گیا ہے۔

اس فیچر کے تحت صارفین اپنی حالیہ دیکھی گئی تمام ریلز کی فہرست دیکھ سکیں گے، چاہے انہوں نے انہیں محفوظ نہ بھی کیا ہو۔