تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی وزراء کے لیے منعقدہ اے آئی ٹریننگ سیشن میں خود شرکت کر کے قیادت کی۔ وزیراعلیٰ اور صوبائی وزراء نے آفیشل ورکشاپ ایمپاورنگ پنجاب ود اے آئی کے تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔
ٹریننگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے سکولوں میں اے آئی کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا۔ اس موقع پر پنجاب میں گوگل ٹیک ویلی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایڈوائزری بورڈ کے قیام کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
"وزیراعلی مریم نواز شریف اور وزراء کی آفیشل ورکشاپ "ایمپاورنگ پنجاب ود اے آئی "میں شرکت"
— PMLN (@pmln_org) January 27, 2026
🔺پنجاب کا نیا ڈیجیٹل دور
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ منسٹرز کی اے آئی ٹریننگ ، وزیراعلی مریم نواز شریف نے خود لیڈ کیا
🔺وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب کے سکولوں میں اے آئی استعمال لازمی… pic.twitter.com/3zBbKExfSD
آفیشل ورکشاپ "ایمپاورنگ پنجاب ود اے آئی" کا باقاعدہ آغاز وزراء کی حاضری سے کیا گیا۔ ٹریننگ سیشن کے دوران پنجاب کابینہ کے ارکان کو گوگل جیمنائی کے مؤثر استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شرکاء کو گورننس اور پالیسی فریم ورک کی تشکیل میں اے آئی کے استعمال سے بھی آگاہ کیا گیا۔
ٹریننگ پروگرام میں آپریشنل پالیسی سازی، شعبہ جاتی اصلاحات اور دیگر امور میں اے آئی کی معاونت پر گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ پالیسی سمری کے تجزیے، سمری کی تیاری اور گوگل ٹولز کے استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سوچ اور کام کرنے کے طریقۂ کار کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اصلاحات اور پالیسی سازی میں اے آئی کی معاونت ناگزیر ہو چکی ہے، جب کہ اے آئی ٹولز کا ذمہ دارانہ استعمال مثبت تبدیلیوں کا باعث بن سکتا ہے۔
گوگل فار ایجوکیشن کے ماہرین نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ پنجاب میں ٹیک ویلی گوگل فار ایجوکیشن کے پلیٹ فارم پر تین ہزار اساتذہ کی ماسٹر ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تین لاکھ سے زائد طلبہ کی اسٹوڈنٹ آئی ڈیز قائم کی جائیں گی۔
Punjab is stepping confidently into the future. Under the personal leadership of Chief Minister Maryam Nawaz, the province is embracing AI and digital innovation as the backbone of modern governance. By chairing the Google AI Gemini Academy training for Cabinet members and senior… pic.twitter.com/VyX9Peg2F4
— PMLN (@pmln_org) January 27, 2026
اس کے علاوہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے دو لاکھ طلبہ اور دو ہزار اساتذہ کو بھی تربیت فراہم کی جائے گی، جب کہ ڈیجیٹل صحافت کے فروغ کے لیے دس تنظیموں کے لیے ایک ہزار اسکالرشپس دی جائیں گی۔
گوگل ٹیم نے ایک بار پھر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ایک منفرد شہر ہے جہاں تاریخ اور ثقافت ایک دوسرے میں گھل مل جاتی ہیں اور 2026 کو یوتھ کا سال قرار دینا ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔





