یہ عظیم الجثہ بلیک ہول زمین سے تقریباً ایک کروڑ تیس لاکھ نوری برس کے فاصلے پر واقع سرکنس کہکشاں میں موجود ہے اور مسلسل خلا میں طاقتور شعاعیں خارج کر رہا ہے۔
بلیک ہول کے گرد موجود گرم گیس کے بادل نہایت چمکدار ہیں، جس کے باعث ماضی میں اس سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کرنا ممکن نہیں تھا۔
اب ناسا نے جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی مدد سے بلیک ہول کے کنارے پر موجود عجیب و غریب اور انتہائی طاقتور قوتوں کو واضح طور پر عکسبند کر لیا ہے۔
Sharpest image of a black hole’s surroundings ever taken by Webb pic.twitter.com/SBoks8sDho
— Space 8K (@uhd2020) January 14, 2026
سائنس دانوں کے مطابق اس نوعیت کے عظیم الجثہ بلیک ہولز اپنے اطراف موجود کہکشاؤں سے مسلسل مواد جذب کرتے رہتے ہیں، جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں انفرا ریڈ توانائی پیدا ہوتی ہے۔ تاہم زیادہ تر ٹیلی اسکوپس اتنی حساس نہیں ہوتیں کہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ شعاعیں بالکل کہاں سے خارج ہو رہی ہیں۔





