رپورٹس کے مطابق موبائل فون پر انسٹاگرام استعمال کرنے والے صارفین کو فیڈ لوڈ ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایمز) اور اسٹوریز بھی لوڈ نہیں ہو رہیں۔ ڈیسک ٹاپ صارفین کو ویب سائٹ کھولنے پر “Sorry, this page isn’t available” کا ایرر پیغام دکھائی دیا۔

سوشل میڈیا کی بندش کے دوران بڑی تعداد میں صارفین نے ایکس پر اپنی شکایات کا اظہار کیا۔ کئی صارفین نے سوال کیا کہ آیا انسٹاگرام صرف ان کے لیے بند ہے یا عالمی سطح پر کوئی خرابی پیدا ہوئی ہے۔

تاحال بندش کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی، تاہم ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق ایسی رکاوٹیں عموماً کنفیگریشن مسائل یا تکنیکی خرابیوں کے باعث پیش آتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑے آن لائن پلیٹ فارمز میں عموماً سنگل پوائنٹ آف فیلیر جیسا مسئلہ پیدا ہونے پر پوری سروس متاثر ہو جاتی ہے، کیونکہ تمام سسٹمز ایک ہی بنیادی انفراسٹرکچر پر انحصار کرتے ہیں۔

دوسری جانب میٹا کی جانب سے تاحال اس بندش سے متعلق کوئی باضابطہ وضاحت جاری نہیں کی گئی۔