یہ فیصلہ یو ایس ایف بورڈ کے اہم اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت چیئرمین بورڈ اور وفاقی سیکرٹری آئی ٹی ضرار ہاشم خان نے کی۔ اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان، ممبر ٹیلی کام جہانزیب رحیم، سی ای او یو ایس ایف چوہدری مدثر نوید، محمد یوسف اور عائلہ ماجد نے شرکت کی۔
اجلاس میں ملک کے 11 اضلاع کیلئے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ، وائس کمیونیکیشن اور فائبر آپٹک کیبل بچھانے کے منصوبے منظور کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت 13 ارب روپے ہے۔
مزید پڑھیں: لندن: 4500 ہیروں سے جڑا فیبرج انڈا آٹھ ارب 55 کروڑ روپے میں فروخت
ذرائع کے مطابق ان منصوبوں کی تکمیل سے 55 لاکھ سے زائد افراد تیز رفتار انٹرنیٹ اور موبائل کنیکٹیویٹی جیسی بنیادی ڈیجیٹل سہولتوں سے مستفید ہوں گے۔ مزید بتایا گیا کہ 11 اضلاع کے 178 ٹاؤنز، یونین کونسلز اور 753 دیہات جدید ڈیجیٹل نیٹ ورک سے منسلک ہوسکیں گے۔
یہ اقدامات ملک میں سست رفتار انٹرنیٹ اور بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل ضروریات کے پیشِ نظر اہم سنگ میل قرار دیے جا رہے ہیں۔






