تفصیلات کے مطابق گوگل کی یہ خصوصی پیشکش طلبہ کو جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹولز کے ذریعے تعلیم، تحقیق اور تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔
گوگل جیمنائی اے آئی پرو پلان کے تحت اہل طلبہ کو گوگل کے جدید ترین فیچرز تک مفت رسائی حاصل ہوگی، جس میں شامل ہے جیمنائی ٹو پوائنٹ فائیو پرو ماڈل جو کہ جدید ترین اے آئی ماڈل تک رسائی دیتا ہے جس سے تحقیق، اسائنمنٹس اور تخلیقی منصوبوں میں کافی مدد ملے گی۔
اس کے علاوہ گوگل ایپس انٹیگریشن، جی میل، ڈاکس، شیٹس اور سلائیڈز میں براہِ راست اے آئی سپورٹ اور ای میلز کا خلاصہ، پریزنٹیشنز کی تیاری اور ڈیٹا کے مؤثر تجزیے میں سہولت بھی دی جائے گی۔
نوٹ بک ایل ایم جو تحقیق اور تحریر کے لیے ذاتی نوعیت کا اے آئی ٹول ہے جو طلبہ کو پانچ گنا زیادہ آڈیو اوورویوز اور نوٹس کی سہولت دیتا ہے۔
ڈائنامک ویڈیو کری ایشن جو تحریر اور تصاویر سے ویڈیوز تیار کرنے کے جدید ٹولز جیسے یو ای او تھری اور فلو تک رسائی بھی دی جائے گی۔
دو ٹی بی کلاؤڈ اسٹوریج جس میں گوگل ڈرائیو، جی میل اور فوٹوز میں وافر اسٹوریج اسپیس دی جائے گی تاکہ تعلیمی مواد محفوظ رکھا جا سکے۔
گوگل کے مطابق یہ پیشکش اس کے عالمی مشن کا حصہ ہے، جس کا مقصد دنیا بھر کے طلبہ کو جدید اے آئی ٹیکنالوجی سے مستفید کرنا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیمی اور تخلیقی صلاحیتوں کو ابھار سکیں۔
جیمنائی اے آئی پرو پلان اب پاکستان سمیت ایشیا پیسفک کے متعدد ممالک میں دستیاب ہے۔ یونیورسٹی کے اہل طلبہ ایک سال تک مفت رسائی کے لیے گوگل کے فراہم کردہ لنک پر جا کر سائن اپ کر سکتے ہیں اور جدید اے آئی ٹولز کو استعمال کر سکتے ہیں۔






