انڈین خبر رساں ادارے کے مطابق اس فون کی سب سے نمایاں خصوصیت چھ سال تک اینڈرائیڈ او ایس اور سیکیورٹی اپڈیٹس کا وعدہ کیا گیا ہے جو اسے اس قیمت کے اسمارٹ فونز میں مستقبل کے لیے ایک محفوظ انتخاب بناتا ہے۔ یہ خاص طور پر ان صارفین کے لیے موزوں ہے جو اپنا فون کئی سال تک استعمال کرنا چاہتے ہیں۔
گلیکسی A07 5G میں اینڈرائیڈ 16 دیا گیا ہے، جو سیمسنگ کے One UI 8 کے ساتھ آتا ہے۔ یہ انٹرفیس ہموار استعمال اور روزمرہ کاموں کے لیے مفید فیچرز کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔
مزید یہ کہ فون کا ڈسپلے 6.7 انچ HD+ PLS LCD اسکرین دی گئی ہے جو 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کو سپورٹ کرتی ہے۔ اس سے اسکرولنگ اور اینیمیشنز زیادہ ہموار محسوس ہوتی ہیں۔ 800 نٹس برائٹنس کی بدولت دھوپ میں بھی اسکرین واضح رہتی ہے۔ فرنٹ پر واٹر ڈراپ نوچ ڈیزائن رکھا گیا ہے جس میں سیلفی کیمرا موجود ہے۔
کارکردگی کے لیے اسمارٹ فون میں میڈیٹیک ڈائمنسٹی 6300 چِپ سیٹ استعمال کیا گیا ہے جو 6 نینو میٹر ٹیکنالوجی پر بنایا گیا ہے۔ یہ فون 6GB ریم اور 128GB اسٹوریج تک کے آپشن میں دستیاب ہے جبکہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے اسٹوریج کو 2TB تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ یہ سیٹ اپ روزمرہ استعمال، ویڈیو اسٹریمنگ اور ہلکی پھلکی گیمنگ کے لیے موزوں سمجھا جا رہا ہے۔
مزید براں کیمرا سیٹ اپ میں سیمسنگ نے سادگی کو ترجیح دی ہے۔ فون کے پچھلے حصے میں 50 میگا پکسل کا مرکزی کیمرا اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سینسر دیا گیا ہے، جبکہ فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے۔ کیمرہ جدید فوٹوگرافی کے شوقین افراد کے لیے نہیں، مگر روزمرہ تصاویر کے لیے مناسب نتائج دیتا ہے۔
بیٹری کے لحاظ سے گلیکسی A07 5G میں 6,000mAh کی بڑی بیٹری دی گئی ہے، جو بآسانی ایک دن سے زیادہ چل سکتی ہے۔ فون 25 واٹ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہے اور USB Type-C پورٹ کے ساتھ آتا ہے۔
کنیکٹیویٹی فیچرز میں 5G (سب-6)، 4G LTE، وائی فائی 5، بلوٹوتھ 5.3 اور GPS شامل ہیں۔ اس کے ساتھ فون کو IP54 ریٹنگ بھی حاصل ہے، جو گرد و غبار اور ہلکے پانی کے چھینٹوں سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ سائیڈ ماونٹڈ فنگر پرنٹ سینسر پاور بٹن میں ضم کیا گیا ہے۔
گلیکسی A07 5G دو ویریئنٹس میں دستیاب ہے، 4GB ریم + 128GB اسٹوریج: 15,800 انڈین روپے میں اور 6GB ریم + 128GB اسٹوریج، 17,200 انڈٰین روپے میں۔ یہ فون بلیک اور لائٹ وائلٹ رنگوں میں دستیاب ہے۔
مجموعی طور پر، سیمسنگ گلیکسی A07 5G کسی نمایشی فیچر کے بجائے طویل سافٹ ویئر سپورٹ، مضبوط بیٹری، ہموار ڈسپلے اور قابلِ اعتماد کارکردگی پر توجہ دیتا ہے، جو بجٹ صارفین کے لیے ایک متوازن اور معقول انتخاب بن سکتا ہے۔






