چینی میڈیا پیپلز ڈیلی چین نے چین کی قومی ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے حوالے سے بتایا ہے کہ چودہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران ملک بھر میں ریلوے نیٹ ورک میں نمایاں توسیع دیکھنے میں آئی۔
China, home to the world s largest high-speed rail network, has expanded its total railway operation mileage to 165,000 km during the 14th Five-Year Plan period (2021-2025), including 50,400 km of high-speed rails, China State Railway Group said Sunday.
— People s Daily, China (@PDChina) January 4, 2026
The country s fixed-asset… pic.twitter.com/kL3oA1lbsW
رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں چین میں ریلوے کی مجموعی لمبائی ایک لاکھ 46 ہزار 300 کلومیٹر سے بڑھ کر ایک لاکھ 65 ہزار کلومیٹر ہو گئی، جس میں 12.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسی دوران ہائی اسپیڈ ریلوے نیٹ ورک میں بھی غیر معمولی توسیع ہوئی اور اس کی لمبائی 32.98 فیصد اضافے کے ساتھ 37 ہزار 900 کلومیٹر سے بڑھ کر 50 ہزار 400 کلومیٹر تک جا پہنچی، جس سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ چین دنیا کا سب سے بڑا اور جدید ترین ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک رکھنے والا ملک بن چکا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین اپنے ریلوے نیٹ ورک کی تعمیر کو مزید وسعت دے گا۔ منصوبے کے تحت 2030 تک ملک بھر میں ریلوے لائنز کی مجموعی لمبائی تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار کلومیٹر تک پہنچنے کا امکان ہے، جب کہ ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک کی لمبائی تقریباً 60 ہزار کلومیٹر ہو جائے گی۔
#China s national #railway operator said Sunday that the country s total operating railway mileage nationwide has increased from 146,300 km to 165,000 km during the 14th Five-Year Plan period (2021-25). #FiveYearStride https://t.co/uV3Js5PXAZ pic.twitter.com/LY0tHffx64
— China Daily (@ChinaDaily) January 4, 2026
اس منصوبے کے تحت آٹھ عمودی اور آٹھ افقی ہائی اسپیڈ ریلوے لائنوں پر مشتمل ایک مکمل نیٹ ورک تشکیل دیا جائے گا، جس سے علاقائی رابطوں اور باہمی مربوط ہونے کی سطح میں نمایاں بہتری آئے گی۔
اس کے علاوہ مال بردار ریلوے نیٹ ورک کی صلاحیت میں بھی بڑے پیمانے پر اضافہ کیا جائے گا، جب کہ دنیا کے معیار کے مطابق جدید ترین ریلوے نیٹ ورک کی بنیادی تعمیر مکمل کر لی جائے گی۔





