ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق، یہ نیا فیچر صارفین کو اپنی فیڈ میں ایسے مواد کی نشاندہی کرنے کی سہولت دے گا جسے وہ دوبارہ دیکھنا نہیں چاہتے۔ اس سے پلیٹ فارم کے الگورتھم کو صارفین کی ترجیحات بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملے گی۔
بلو اسکائی کے مطابق، نیا فیچر منفی رویوں کو فروغ دینے کے بجائے فیڈ کی شخصی نوعیت بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جہاں گفتگو دلچسپ، حقیقی اور بااحترام ماحول میں ہو۔
’ڈس لائک‘ فیچر کے علاوہ، بلو اسکائی نئے فیچرز جیسے سوشل نیبرہڈز، ڈیزائن اپ ڈیٹس اور ریپلائی سسٹم میں بہتری پر بھی کام کر رہا ہے۔
Bluesky is looking to a new signal — "dislikes" — to personalize users feeds. https://t.co/QWtKuMZf03
— TechCrunch (@TechCrunch) October 31, 2025
پلیٹ فارم اپنے ماڈل میں بہتری لا رہا ہے تاکہ اسپیم، منفی یا غیر متعلقہ تبصروں کی نشاندہی کی جا سکے اور انہیں فیڈ میں نیچے دکھانے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
کمپنی کے مطابق، یہ اپ ڈیٹس صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنانے اور پلیٹ فارم کو ایک محفوظ، متوازن اور مثبت سوشل نیٹ ورک بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہیں۔






