ایک پرتگالی کمپنی Tekever نے ایسے جدید AI ڈرون تیار کیے ہیں جو جدید نگرانی اور سیکیورٹی کے طریقے بدل رہے ہیں۔

یہ عام ڈرون نہیں ہیں بلکہ ان میں ایک ایسا نظام ہے جو GPS سگنل بلاک یا جیم ہونے پر بھی ان کو راستہ دکھاتا ہیں۔ 

خطرناک ماحول میں جہاں روایتی نظام ناکام ہو جاتے ہیں، یہ ڈرون اپنا مشن مکمل کرتے ہیں۔

یہ طاقتور سینسرز سے لیس ہیں جو بہت بڑی مقدار میں ڈیٹا جمع کرتے ہیں۔ 

ان میں اصل خوبی یہ ہے کہ مصنوعی ذہانت اس ڈیٹا کو فوراً سمجھ کر تجزیہ کرتی ہے۔ 

یہ ڈرون صرف دیکھتا ہی نہیں، بلکہ یہ بھی سمجھتا ہے کہ وہ کیا دیکھ رہا ہے۔

یہ ڈرون پریکٹیکل دنیا میں بھی استعمال ہو رہے ہیں۔ 

جیساکہ یہ برطانیہ کے ساحل پر مہاجرین کی نگرانی اور یوکرین میں روسی فوجی مقامات کی شناخت۔

ایک ڈرون کی قیمت تقریباً 1.1 ملین یورو ہے جو روایتی خود ساختہ ڈرونز کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ Tekever پہلے ایک سافٹ ویئر کمپنی تھی۔ آج یہ تقریباً سب کچھ خود ڈیزائن اور تیار کرتی ہے، جس سے جدید اور کسٹم حل ممکن ہو جاتے ہیں۔