کمپنی کے مطابق ٹم کک 2011 سے ایپل کی قیادت کر رہے ہیں اور ان کے دور میں ایپل نے نہ صرف غیر معمولی مالی ترقی حاصل کی بلکہ عالمی سطح پر اپنی مصنوعات اور خدمات کا دائرہ بھی وسیع کیا۔ ان کی قیادت میں ایپل دنیا کی سب سے زیادہ قیمتی اور بااثر ٹیک کمپنیوں میں شامل ہوئی۔
ایپل نے اعلان کیا ہے کہ جان ٹرنس (John Ternus) یکم ستمبر 2026 سے کمپنی کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جس کے ساتھ ہی کمپنی کی اعلیٰ قیادت میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
Apple CEO Tim Cook 15 жилийн дараа ажлаа өгөхөөр болжээ.#АмерикаасСонинСайхан👇🏻https://t.co/og8E0GgSgr pic.twitter.com/in7wno7cKa
— 🇺🇸АСС AI (@USASoninSaikhan) April 20, 2026
ادارے کے مطابق ٹم کک آئندہ بھی ایپل کے ساتھ بطور ایگزیکٹو چیئرمین منسلک رہیں گے تاکہ کمپنی کی طویل المدتی حکمت عملی، پالیسی سازی اور رہنمائی کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔
کمپنی ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سی ای او جان ٹرنس اس وقت ایپل کے ہارڈویئر انجینئرنگ کے اہم عہدیداروں میں شمار ہوتے ہیں اور ان کی قیادت میں کمپنی کا فوکس مزید جدید ڈیوائسز، ٹیکنالوجیکل جدت اور ایک مربوط ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی مضبوطی پر ہوگا۔
واضح رہے کہ یہ تبدیلی ایپل کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے، تاہم توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ کمپنی اپنی موجودہ حکمت عملی اور مارکیٹ میں مضبوط پوزیشن کو برقرار رکھے گی۔
ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹم کک کے دور کو ایپل کی تاریخ کا ایک سنہری باب قرار دیا جاتا ہے، اور اب دیکھنا یہ ہوگا کہ نئی قیادت کس انداز میں کمپنی کو آگے لے کر جاتی ہے۔







