تفصیلات کے مطابق نیا ڈیزائن کیا گیا لوگو 1960 کی دہائی کے اصل نشان سے متاثر ہے اور یہ 2027 کے ماڈلز سے شروع ہونے والی تمام نئی گاڑیوں، ڈیلرشپس اور موٹر اسپورٹس کی سرگرمیوں میں استعمال ہوگا۔
موجودہ لوگو کو ہونڈا آٹو موبائلز کی نمائندگی کے لیے پہلی بار 1963 میں متعارف کرایا گیا تھا اور کمپنی کی آٹو موبائل مصنوعات اور کاروباری سرگرمیوں میں ہمیشہ ’ایچ‘ کا نشان ہی استعمال ہوتا رہا ہے۔
Honda Motor Co., Ltd. has unveiled a refreshed version of its iconic “H mark” as the new symbol of its automobile business, reflecting the company’s focus on innovation and change.
— Startup Pakistan (@PakStartup) January 14, 2026
First introduced in 1963, the updated logo features a modern design that represents mobility,… pic.twitter.com/XL4dUFkVQE
’ایچ‘ کے اس نشان کو نئی جنریشن کی برقی گاڑیوں جن میں ہونڈا زیرو سیریز بھی شامل ہے کے پیش نظر جدید شکل دی گئی ہے۔
لوگو میں یہ تبدیلی کمپنی کے وقت کے ساتھ بدلنے کے عزم، نئے چیلنجز سے نمٹنے اور جدت کو اپنانے کے مزاج کی عکاسی کرتی ہے۔





