ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق، اب صارف جب بھی اسپاٹیفائی پر کوئی ٹریک یا پلے لسٹ چلائیں گے تو شیئر کے آپشن سے واٹس ایپ کو منتخب کر کے اسے اسٹیٹس کے طور پر پوسٹ کر سکیں گے۔

اسٹیٹس میں پوسٹ کیا گیا مواد ایک خوبصورت کارڈ کی صورت میں نظر آئے گا جس میں گانے کا کور آرٹ، عنوان اور آرٹسٹ کا نام دکھائی دے گا۔ اس کے ساتھ مختصر آڈیو پریویو بھی موجود ہوگا تاکہ دیکھنے والے براہِ راست سن سکیں۔

مزید یہ کہ اس کارڈ میں ’اوپن ان اسپاٹیفائی‘ کا بٹن بھی شامل ہوگا، جس پر کلک کرنے سے صارف براہِ راست اسپاٹیفائی ایپ پر جا سکے گا۔

اس فیچر کے استعمال کے لیے صارفین کو اسپاٹیفائی ایپ کھول کر گانا، البم یا پلے لسٹ منتخب کرنا ہوگا، پھر شیئر آئیکن پر کلک کر کے واٹس ایپ کا انتخاب کرنا ہوگا۔

فی الحال یہ سہولت صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے، تاہم کمپنی کے مطابق جلد ہی اسے آئی او ایس صارفین کے لیے بھی جاری کیا جائے گا۔

اگر کسی صارف کو یہ آپشن نظر نہیں آ رہا تو انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ گوگل پلے اسٹور سے اپنی اسپاٹیفائی ایپ اپڈیٹ کریں تاکہ نیا فیچر فعال ہو جائے۔