اس تقریب نے پاکستانی مارکیٹ کے لیے انفینکس کے مسلسل عزم کو اجاگر کیا، جہاں جدید ٹیکنالوجی، اعلیٰ کارکردگی اور جدید فیچرز کے ساتھ نوجوان صارفین کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیوائسز تیار کی گئی ہیں۔ یہ تمام خصوصیات کمپنی کے "ٹیک نوٹ، ٹیک لیڈ" مہم کے فلسفے کی عکاسی کرتی ہیں۔

تقریب میں میڈیا نمائندگان، ٹیکنالوجی ماہرین، لائف اسٹائل انفلوئنسرز اور صنعت سے وابستہ اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈیوائس کے جدید اے آئی میٹرکس ڈسپلے کو پیش کیا گیا، جو ایک منفرد انٹرفیس فراہم کرتا ہے۔ یہ ڈسپلے صارفین کو ذاتی نوعیت کے نوٹیفکیشنز، انٹرایکٹو فیچرز اور روزمرہ استعمال میں آسانی فراہم کرتا ہے۔

تقریب میں قائم تجرباتی زون میں شرکا کو ڈیوائس کو براہِ راست استعمال کرنے کا موقع دیا گیا، جہاں انہوں نے اے آئی میٹرکس ڈسپلے کے ساتھ ساتھ اسنیپ ڈریگن فائیو جی کی تیز رفتار کارکردگی اور منفرد ڈیزائن کا تجربہ کیا، جس نے حاضرین کو خاصا متاثر کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انفینکس پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سائمن فینگ نے کہا کہ نوٹ 60 سیریز ہمارے اس وژن کی عکاسی کرتی ہے کہ پاکستان میں صارفین کو جدید، مربوط اور بااختیار ٹیکنالوجی فراہم کی جائے۔ فائیو جی اور اے آئی سے چلنے والے فیچرز کے ذریعے ہم صارفین کو ڈیجیٹل دنیا میں آگے بڑھنے کے قابل بنا رہے ہیں۔

اسی موقع پر سسٹمز انجینئرنگ کے ڈائریکٹر جے بی ایل سائرس لیگ نے کہا کہ ہم انفینکس کے ساتھ  ساؤنڈ بائے جے بی ایل  شراکت داری کے ذریعے صارفین کو اعلیٰ معیار کی آواز کا تجربہ فراہم کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں اور مستقبل میں اس تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات نے خلائی میدان میں بڑا سنگ میل عبور کر لیا، سرمایہ کاری 44 ارب درہم سے تجاوز کر گئی

انفینکس نے اس موقع پر کوالکوم ٹیکنالوجیز کے ساتھ پہلی بار اشتراک کا اعلان بھی کیا۔ کوالکوم ٹیکنالوجیز کے سینئر نائب صدر برائے پروڈکٹ مینجمنٹ چن وی ین نے کہا کہ انفینکس اور کوالکوم کے درمیان یہ تعاون ایک اہم سنگِ میل ہے، جو موبائل کارکردگی کو نئی جہت دے گا اور صارفین کو مزید تیز اور طاقتور تجربات فراہم کرے گا۔

مزید برآں، پینن فارینا کے سینئر نائب صدر فابیو کالوریو نے کہا کہ 95 سال سے زائد عرصے سے پینن فارینا رفتار اور خوبصورتی کی علامت رہی ہے۔ انفینکس کے ساتھ ہم یہی معیار اسمارٹ ڈیوائسز میں لا رہے ہیں۔ نوٹ 60 الٹرا ہمارے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتا ہے، جہاں ڈیزائن صرف خوبصورتی نہیں بلکہ کارکردگی اور جدت کی بنیاد بھی ہے۔

انفینکس نوٹ 60 سیریز میں جدید اسنیپ ڈریگن چِپ سیٹ اور جدید کنیکٹیویٹی کے ذریعے بہتر کارکردگی فراہم کی گئی ہے، جو صارفین کی روزمرہ ضروریات کو آسان بناتی ہے۔ اس کا پریمیم ڈیزائن اور اعلیٰ کارکردگی اسے ان صارفین کے لیے موزوں بناتی ہے جو نمایاں اور جدید ٹیکنالوجی کے حامل ڈیوائسز کے خواہاں ہیں۔

انفینکس نوٹ 60 سیریز اب ملک بھر کے ریٹیل آؤٹ لیٹس اور آن لائن پلیٹ فارمز پر فروخت کے لیے دستیاب ہے۔