پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 472,862 روپے کا ہو گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1714 روپے بڑھ کر 405,402 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 371,632 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں 20 ڈالر بڑھنے کے بعد سونا 4505 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔