پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں مختلف مقامات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 27 دہشت گرد مارے گئے۔
بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے میران شاہ کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد معصوم شہریوں کے قتل اور دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
In continuation of series of intelligence based operations, Security Forces engaged multiple Khwarijs’ locations in general area Miran Shah, North Waziristan District.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 7, 2026
Following intense fierce exchanges of fire, in last seventy two hours, twenty seven khwarij belonging to… pic.twitter.com/CioTRre9D9
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس گروہ کے خاتمے کے ذریعے میران شاہ کی معروف شخصیت، شہید ملک سیف اللہ داوڑ کی ٹارگٹ کلنگ کا بدلہ لے لیا گیا ہے اور اس جرم میں ملوث عناصر کو منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں چھپے ہوئے مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ وفاقی ایپکس کمیٹی کے قومی ایکشن پلان کے تحت عزمِ استحکام وژن کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے بیرونی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری شدت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔





