سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چار خوارج کو ہلاک کر دیا۔

مزید براں ایک خارجی نے بارود سے بھری گاڑی سکیورٹی فورسز کے کیمپ کی دیوار سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد تین مزید خوارجیوں نے کیمپ کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے بروقت اور بہادری سے کارروائی کرتے ہوئے انہیں کیمپ کے باہر ہی ہلاک کر دیا۔

سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران افغان طالبان کے حمایت یافتہ 88 خوارج کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

واضع رہے کہ سکیورٹی اداروں نے عزم ظاہر کیا ہے کہ آخری خارجی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا اور ملک کے دفاع کے لیے افواج ہر محاذ پر ڈٹی رہیں گی۔